لمبے بھاشن سے نہیں ٗ محنت سے عزت ملتی ہے : حمزہ شہباز

لمبے بھاشن سے نہیں ٗ محنت سے عزت ملتی ہے : حمزہ شہباز

لاہور:مسلم لیگ(ن)کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لمبے بھاشن سے نہیں محنت سے عزت ملتی ہے، لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم اور روشنیاں بحال ہورہی ہیں،سیاسی جماعتیں بروقت انتخاب کی راہ ہموار کریں۔ 2018 کے الیکشن نہ ہوئے تو پھر ملک میں اندھیرے ہوں گے۔


ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عوام ہی اصل طاقت کا سرچشمہ ہیں۔والد ہمیشہ کہتے ہیں کہ بیٹے کفن کی جیبیں نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست کیلئے خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے۔ فخر ہے کہ ان کے والد نے اس ملک کی خدمت کی۔ شہباز شریف کے سینے پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔


حمزہ شہباز نے کہا کہ بھارت میں 39 صوبے ہیں اور وہاں علیحدگی پسند تحریکیں بھی چل رہی ہیں۔ سب کچھ ہونے کے باوجود وہاں جمہوریت کا تسلسل ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام کو مضبوط کرنا ہوگا۔ جس کو باہر نکالنا ہے اس کو عوام ووٹ کی طاقت سے باہر نکالا جائے۔