روسی صدر نے شام سے افواج کی واپسی کا اعلان کر دیا

روسی صدر نے شام سے افواج کی واپسی کا اعلان کر دیا

ماسکو : روسی صدور ویلادی میر پوتن نے شام میں روسی فضائیہ کے ہوائی اڈے کا غیر اعلانیہ دورہ کرتے ہوئے شام سے روسی افواج کے جزوی انخلاء کے احکامات جاری کردیئے۔ تاہم انہوں نے سرکش شدت پسندوں کے خلاف مزید کارروائی کی جانب بھی اشارہ کیا۔


واضح رہے کہ پوتن نے مارچ 2016ء میں روسی فوج کے انخلاء کا عندیہ دیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع اور چیف آف جنرل سٹاف کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں اور وہ جلد روسی فوج کے بڑے حصے کو شام سے نکال کر روس میں مستقل اڈوں پر منتقل کر دیں گے۔


انہوں نے یقین دلایا کہ وہ شدت پسندوں کے شکار مظلوم شامیں کی بے دریغ قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرینگے اور تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر باغی پھر سر اٹھائیں گے تو انہیں ایسی کارروائی اور فضائی حملوں کا سامنا کرنا ہوگا جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔