ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

 ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 18 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا.نثار علی کپتان جبکہ عامر اشفاق نائب کپتان ہوں گے۔

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ 7 سے 21 جنوری تک پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔18 رکنی قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں ظفر اقبال، ساجد نواز، محمد ایاز اور ریاست خان ، محمد آصف، بدر منیر، مطیع اللہ، انیس جاوید، ہارون خان اور ذیشان عباسی شامل ہیں ۔محمد جمیل، محسن خان، محمد اعجاز، ثناء اللہ، اسرار حسین اور محمد راشد بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ذیشان عباسی منیجر جبکہ عبدالرزاق ٹیم کے کوچ ہوں گے۔