واٹس ایپ کا صارفین کیلئے شاندار فیچرز لانے کا اعلان

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے شاندار فیچرز لانے کا اعلان

لاہور: سماجی رابطے کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ میں کچھ نئے فیچرز پر کام کیا جارہا ہے، جس میں بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک اور گروپ میسجز میں پرائیویٹ چیٹ سمیت دیگر فیچرز بھی شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فیچرز کو واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ ایپلیکشن کے بیٹا ورژن میں آزمایا جارہا ہے اور ضروری نہیں کہ ان سب کو واٹس ایپ میں شامل کیا جائے۔نئے فیچرز میں شامل ایک فیچر بلاک کیے گئے کانٹیکٹس کو اَن بلاک کرنا بھی ہے، بیٹا ورڑن کے مطابق، 'اگر آپ اپنی کانٹیکٹ لسٹ میں کسی بلاک کیے گئے کانٹیکٹ سے چیٹ کرنا چاہیں تو صرف ا±س کانٹیکٹ پر ٹیپ کرکے اسے ہولڈ کیے رکھیں، جس سے وہ ان بلاک ہوجائے گا اور آپ اس سے چیٹ کرسکیں گے'۔بیٹا ورژن میں آزمائے جارہے پرائیویٹ ریپلائی فیچر کے ذریعے گروپ میں موجود کانٹیکٹس کے ساتھ چیٹ کرنے کے لیے گروپ سے باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
آئی او ایس میں واٹس ایپ ایک ایسے آپشن پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین گروپ کال کرسکیں گے۔دوسری جانب واٹس ایپ گروپ میں ایڈمن سیٹنگز کے نام سے بھی ایک سیکشن کو آزمایا جارہا ہے، جہاں 2 آپشنز ہوں گے: سینڈ مسیجز اور ایڈٹ گروپ انفو۔بیٹا ورژن میں 'پکچر اِن پکچر' نامی فیچر کی آزمائش بھی جاری ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں سے ویڈیو چیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی اور دوست کو میسج بھی بھیج سکیں گے۔