اگر کوئی ہم سے بات کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں : رحمن ملک

اگر کوئی ہم سے بات کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں : رحمن ملک


اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف اقوام متحدہ میں قرار داد لائے ٹرمپ نے یہ فیصلہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا ہے۔ ٹرمپ پاکستان کے لئے ایک ایس ۔ایچ ۔او ۔ تیار کررہا ہے جس کا نام مودی ہے۔ آصف زرداری کی طاہر القادری سے ملاقات کے بعد باقی سب نے بھی طاہر القادری کے پاس جانا شروع کردیا ہے۔ پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے۔ اگر کوئی ہم سے بات کرنا چاہتا ہے تو ہمارے دروازے کھلے ہیں۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ آج پوری مسلم امہ غمزدہ ہے اور یہسوچنے پر مجبور ہے کہ ہماری لیڈر شپ کہا ں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے فیصلے کا مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ وہ مشرق وسطی کیلئے ایک ایس ۔ایچ۔ او تیار کررہا ہے جس کا نام اسرائیل ہے۔ اور وہ ایک ایس ۔ایچ ۔او پاکستان کیلئے بھی تیار کررہا ہے جس کانام مودی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا فیصلہ مسلم امہ کے خلاف ہے۔ اس کا یہ سارا کام ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا ہے، ہم اپنے ملک میں توڑ پھور کرتے ہیں تو وہاں امریکہ خوش ہوتا ہے۔


رحمان ملک نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس فیصلے پر اقوام متحدہ میں قرار داد لے کر جانا چاہیے ۔ میری پرزور اپیل ہے کہ مسلم امہ اس مسئلے پرمتحدہوکر اقوام متحدہ میں قرار داد لائے اور اس عمل کی مزمت کرے۔ 10ہزار فلیسطنی شہید ہوچکے ہیں اور 95ہزارزخمی ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ جو منہ میں آئے وہ کہہ دینا اچھی بات نہیں ہوتی۔