وفاق کا دل سندھ کیلئے نہیں دھڑکتا: مراد علی شاہ

وفاق کا دل سندھ کیلئے نہیں دھڑکتا: مراد علی شاہ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کا دل سندھ حکومت کے لئے نہیں دھڑکتا، ہمیں کے فور سمیت دیگر منصوبوں کے لیے فنڈز نہیں دیئے جارہے لیکن شکر ہے عدالت کو ہمارا خیال ہے، عدالت میں کہا گیا کہ لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے،پانی تو سرگودھا کا بھی ٹھیک نہیں۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آلودہ پانی کیس کے دوران جسٹس میاں ثاقب نثار نے مجھے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جہاں کہیں وہاں جا کر اس پانی کی ایک ایک بوتل پی لیتے ہیں، اگر آپ کہیں تو میں اور آپ بھی مٹھی جا کر نہر سے ایک گلاس پانی پئیں۔اس پر میں کہنا چاہتا ہوں کہ اگر لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے تو سرگودھا کا پانی بھی ٹھیک نہیں اور لاہور کے پانی میں سنکھیا ہے۔


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو لوگ ہمیں ووٹ نہ دیتے۔یاد رہے کہ کراچی میں صاف پانی کے کیس میں چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کیا تھا۔ دوران سماعت جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیراعلی ٰسندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جہاں کہیں وہاں جا کر اس پانی کی ایک ایک بوتل پی لیتے ہیں، اگر آپ کہیں تو میں اور آپ بھی مٹھی جا کر نہر سے ایک گلاس پانی پئیں۔