حکومت گرانے کی باتیں ایک بار پھر ہو رہی ہیں : گورنر سندھ محمد زبیر

حکومت گرانے کی باتیں ایک بار پھر ہو رہی ہیں : گورنر سندھ محمد زبیر


کراچی:گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ دھرنے کے ذریعے حکومت کو ہٹانے سے نہ صرف ملک کو نقصان ہوگا بلکہ یہ ہمارے ماحول میں بھی اشتعال گھول دیں گے۔


منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ یہ دسمبر 2017 ہے اور موجودہ حکومت کی آئینی مدت مکمل ہونے میں 5ماہ باقی ہیں، اس دوران ہمیں اپنی تمام تر توجہ آئندہ انتخابات کے صاف شفاف اور غیر جانبدار انعقاد اور پر امن انتخابی عمل پر دینی چاہیے اور یہ سارا عمل دھرنوں سے نہیں بلکہ مذاکرات سے مکمل ہوگا۔


محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کے 5 ماہ ابھی باقی ہیں لیکن پھر بھی حکومت گرانے کی باتیں ہورہی ہیں، دھرنے کے ذریعے حکومت کو ہٹانے سے نا صرف ملک کو نقصان ہوگا بلکہ یہ ماحول میں اشتعال گھول دیں گے۔