یورپی یونین کے ممالک نے دفاعی یونین بنانے کا فیصلہ کر لیا

یورپی یونین کے ممالک نے دفاعی یونین بنانے کا فیصلہ کر لیا

برسلز: یورپی ریاستوں نے آج پیر کو مجوزہ یورپی دفاعی یونین کے قیام کی بنیاد رکھ دی ہے۔

یورپی ذرائع نے بتایا کہ پیسکو نامی اس معاہدے میں اٹھائیس میں سے پچیس ممالک شامل ہیں۔ اس طرح اب یہ ممالک مستقل بنیادوں پر دفاعی شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اس دفاعی معاہدے کے تحت 17 ٹھوس لیکن مشترکہ منصوبوں پر عمل درآمد کیا جائے گا، جس میں یورپی سطح پر ایک میڈیکل کور کا قیام بھی شامل ہے۔ اس دفاعی یونین میں برطانیہ، ڈنمارک اور مالٹا شامل نہیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں