عمران خان کے غیر ملکی دوروں اور نواز شریف کے سرکاری خرچوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

عمران خان کے غیر ملکی دوروں اور نواز شریف کے سرکاری خرچوں کی تفصیلات ایوان میں پیش
کیپشن: فوٹو بشکریہ قومی اسمبلی آفیشل ویب سائٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کل چھ غیر ملکی دورے کیے جن میں سعودی عرب اور ابوظبہی کے 2،2، جبکہ چین اور ملائیشیا کا ایک ، ایک دورہ کیا گیا ۔ قومی اسمبلی میں دفترِ خارجہ نے وزیراعظم کے غیر ملکی دوروں اور ان پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات جمع کرا دیں ۔ایوان میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی طیارے کے ذریعے لندن جانے اور اس پر ہونے والے اخراجات کی تفصیل بھی جمع کرائی گئی۔


دفتر خارجہ کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے 6 دوروں پر 4 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد اخراجات آئے۔وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر 30 لاکھ 99 ہزار اور ابوظہبی کے دورے پر 4 لاکھ 33 ہزار خرچ ہوئے ۔دفترِ خارجہ کے مطابق عمران خان کے ریاض کے دو روزہ دورے پر 8 لاکھ 70 ہزار لگے ۔


وزیراعظم عمران خان کا چین کادورہ سب سے مہنگا رہا جس میں 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ۔ابوظہبی کے دوسرے دورے پر 39 لاکھ 90 ہزار اور ملائیشیا کے دورے پر 75 لاکھ 43 لاکھ روہے خرچ ہوئے۔


دوسری جانب 22 دسمبر 2016 میں میاں نواز شریف کے خصوصی طیارے پر برطانیہ گئے ۔نوازشریف کے طبی علاج کے باعث دورہ برطانیہ طویل ہو گیا۔ خصوصی طیارہ 29 مئی 2016 کو پاکستان واپس آیا۔ طبی علاج کے بعد 9 جولائی 2016 کو ایک خصوصی طیارہ دوبارہ لندن گیا۔ جس پر 4کروڑ  59 لاکھ  خرچ  ہوئے ۔