انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،طلحہ طالب نے گولڈ میڈل جیت لیا

انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ،طلحہ طالب نے گولڈ میڈل جیت لیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:قاہرہ میں انٹرنیشنل سالیڈیریٹی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے ویٹ لفٹرطلحہ طالب نے گولڈمیڈل جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے دارالحکومت میں جاری چیمپئن شپ قومی ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے67کے جی کے سنیچ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ 67کے جی کلاس میں مصرنے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

1e90039c3c8de7cd11cda7f030865d33

طلحہ طالب نے3میڈلزجیت کردوسری پوزیشن حاصل کی،طلحہ طالب نے کلین اینڈجرک اورٹوٹل میں سلورمیڈل جیتا ۔

چیمپئن شپ میں اب تک پاکستان نے دوسری اور سعودی عرب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان کے حیدر علی آج ایکشن میں ہوں گے۔