دبئی شاپنگ فیسٹیول میں 90 فیصد تک ڈسکاﺅنٹ کا اعلان کردیا گیا

دبئی شاپنگ فیسٹیول میں 90 فیصد تک ڈسکاﺅنٹ کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: تصویر بشکریہ وکی میڈیا کامنز

دبئی:متحدہ عرب امارات میں دبئی میں 12 گھنٹوں کی سیل پر معروف شاپنگ برانڈز نے 90 فیصد ڈسکاﺅنٹ کا اعلان کردیا ہے۔


خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے شہریوں کو بڑی خوشخبری سنادی گئی ہے اور کیونکہ اگلے دو ہفتوں تک دبئی شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کے لئے شاپنگ پر 90 فیصد ڈسکاﺅنٹ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

دبئی شاپنگ فیسٹیول 26 دسمبر سے 7 فروری تک جاری رہے گا جس میں 700 برانڈز کی 3200 آﺅٹ لیٹس پورے شہر میں اپنی اشیاءفروخت کیلئے پیش کریں گی جبکہ ان اشیاءپر 25 سے لیکر 27 فیصد تک ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا۔


ناصرف یہ کہ 25 سے 27 فیصد ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا بلکہ صارفین کیلئے یہ آفر بھی رکھی گئی ہے کہ 12 گھنٹوں کی سیل کے دوران وہ مال آف ایمریٹس،سٹی سنٹر میردیف،سٹی سنٹر ڈیرا،سٹی سنٹر میسم،سٹی سنٹر بارشا اور سٹی سنٹر ال شنداگاہ پر 90 فیصد ڈسکاﺅنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

یہ سیل سہ پہر کو شروع ہوگی اور آدھی رات کے وقت ختم ہوگی جبکہ فیشن کی دنیا کے ٹاپ برانڈز،بیوٹی،گھریلو استعمال کی اشیاءاور لائف سٹائل سے متعلقہ اشیاءان 12 گھنٹوں کے دوران 90 فیصد کے ڈسکاﺅنٹ پر خریدی جاسکیں گی۔


خریداری کرنے والوں کیلئے انفینیٹ QX50 موبائل اور 150,000 درہم روزانہ میگا ریفلز کے طور پر جیتنے کا موقع ہے۔گاڑیوں کی معروف کمپنی نسان نے بھی خریداری کرنے پر 7 گاڑیاں بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔دبئی شاپنگ فیسٹیول میں اس کے علاوہ بھی کئی بڑے انعامات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔


دبئی شاپنگ فیسٹیول کو ایمریٹس ایئرلائنز،ایمار(دبئی مال)،ماجد ال فوتیم،اے ڈبلیو رستمانی گروپ،ال فوتیم گروپ(دبئی فیسٹیول سٹی مال)،نکھیل مالز(ابن بطوطہ مال،ڈریگن مارٹ1 ،ڈریگن مارٹ2 )،دبئی ڈیوٹی فری،ای این او سی ،ال زارونی گروپ(مارکاٹو)،میراس اور اتصالات کو شراکت دار کے طور پر سپورٹ کررہے ہیں۔