منگیتر کو واٹس ایپ پر ’بیوقوف‘ کہنا مہنگا پڑگیا،اماراتی شہری کو 60 دن جیل کی سزا سنادی گئی

منگیتر کو واٹس ایپ پر ’بیوقوف‘ کہنا مہنگا پڑگیا،اماراتی شہری کو 60 دن جیل کی سزا سنادی گئی
کیپشن: تصویر بشکریہ میکس پکسل

ابوظہبی:منگیتر کو واٹس پر ’بیوقوف‘ کرنے پر ایک شخص کو 60 دن جیل اور 20 ہزار درہم جرمانہ کردیا گیا۔


خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی میں ایک شخص کو اپنی منگیتر کو واٹس ایپ پیغام میں’بیوقوف‘ لکھنا مہنگا پڑگیا اور اس کو 60 دن کیلئے جیل اور 20 ہزار درہم جرمانہ کردیا گیا۔نوجوان اماراتی شہری کو اپنی منگیتر کو واٹس ایپ پر مذاق کے طور پر ’بیوقوف‘جبکہ عربی میں (ہابلہ) کہنے پر سزا بھگتنا پڑ گئی۔

شہری نے کہا کہ امارات ال یوم کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے کہا کہ اس نے یہ لفظ اپنی منگیتر کو ازراہ مذاق لکھا تھا جبکہ وہ اس نے اس کو اپنی بے عزتی سمجھا اور اپنے منگیتر کیخلاف عدالت میں مقدمہ کردیا۔


رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس طرح کے متعدد بار واقعا ت پیش آچکے ہیں جبکہ واٹس ایپ پر مذاق کے طور پر ایسے پیغامات بھیجے گئے ہوں اوریہ واقعہ بھی ان میں سے ایک ہے۔


خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کے قابل اعتراض چیزیں بھیجنا سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ایسا کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جیل کی سزا اور جرمانہ کے طور پر2 لاکھ 50 ہزار درہم سے لیکر 1 ملین درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔