پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بیلجئم سے ہو گا

پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بیلجئم سے ہو گا
فوٹو آفشیل ٹویٹر اکاؤنٹ پاکی ورلڈ کپ ۔۔۔آٹھ ٹیموں کا گروپ جوائن کرنے کیلئے پاکستان کا بیلجئم سے مقابلہ شیڈول ہے

لاہور: ہاکی ورلڈ کپ کا میلہ بھارت میں جاری ہے۔پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ بیلجئم سے آج ہو گا۔


ہاکی عالمی کپ پول مرحلہ ختم ہو گیا

تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈ کپ کے میلے میں پری کوارٹر فائنل کے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔ارجنٹینا، جرمنی، آسٹریلیا اور بھارت کی کوارٹر فائنل تک رسائی ہو گئی۔

???? | CROSS-OVERS | @BELRedLions will take on the Asian giants @PHFOfficial to secure a berth in the quarters! Who are you cheering?#HWC2018 #Odisha2018

آخری گروپ میچ میں نیدرزلینڈ سے پانچ ایک کی شکست کے باوجودبہتر گول اوسط پر پاکستانی ٹیم کو پری کوارٹر کھیلنے کا موقع مل گیا۔آٹھ ٹیموں کا گروپ جوائن کرنے کیلئے پاکستان کا بیلجئم سے مقابلہ شیڈول ہے ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق سوا چار بجے شروع ہو گا ۔جیت گئے تو کوارٹرفائنل کا ،ہارگئے تو ،واپسی کا ٹکٹ ملے گا ۔پلیئرز خامیاں اور ناکامیاں بھلا کر فتح کیلئے پرعزم ہے ۔