سانس کی بیماریوں کے شکار افراد کے لیے خوش خبری

سانس کی بیماریوں کے شکار افراد کے لیے خوش خبری
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا ۔۔۔بھڑ کے زہر سے کینسر کے علاج کے لیے بھی ادویات تیار کی جا چکی ہیں

نیویارک : سانس کی بیماریوں کے شکار افراد کے لیے خوش خبری۔امریکی سائنس دانوں نے بھڑ کے زہر سے بیکٹیریا کا مقابلہ کرنے کے لیےطاقت ور اینٹی بایوٹک دوا تیار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔
سائنسدانوں کا کہناہے کہ پیپٹائڈز نامی کیمیکل سانس کی بیماریوں کو ختم کرنے میں مدد دےگا۔بھڑ کے زہر سے کینسر کے علاج کے لیے بھی ادویات تیار کی جا چکی ہیں۔

امریکی ماہرین نے بھڑ کے زہر سے سانس کی بیماریوں کا علاج ڈھونڈ لیا۔سائنس دانوں نے جنوبی امریکی ممالک میں پائی جانےوالیبِھڑ ’پولی بیا پولسٹرا‘ کے زہر سے اینٹی بایوٹک دوا کر لی۔
دوامیں موجود پیپٹائڈز سانس کی بیماریوں کوختم کردیتا ہے۔انسانی سیلز پر پیپٹائڈز کے تجربات میںحیرت انگیز طور پر بیماری جڑ سے ختم ہو ئی۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیپٹائڈز سے سانس کی بیماریوں کے لیے دوا جلد دستیاب ہو گی۔