یوسف بیگ مرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر

یوسف بیگ مرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر
کیپشن: منگل کے روز کا بینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹفیکشن جاری کیا گیا ہے، فائل فوٹو

اسلام آباد: یوسف بیگ مرزا کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کر دیا گیا ہے۔ کابینہ ڈیژن نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کا بینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹفیکشن جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یوسف بیگ مرزا کو اعزازی طور پر وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے میڈیا مقرر کر دیا گیا ہے اور اس نوٹیفیکشن کا اطلاق 7 دسمبر 2018 سے ہو گا۔

واضح رہے اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان ارشد خان اور یوسف بیگ مرزا میں سے کسی ایک کو پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کا ایم ڈی نامزد کر سکتے ہیں۔ ارشدخان اور یوسف بیگ مرزا دونوں پہلے بھی اس عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ ارشد خان ان دنوں بطور چیئرمین پی ٹی وی فرائض انجام دے رہے ہیں۔