سعودی ماہرین نے پیٹرول بچانے کے بہترین طریقے بتا دیئے

سعودی ماہرین نے پیٹرول بچانے کے بہترین طریقے بتا دیئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ ۔۔ پی ایسی او۔۔ آفیشل فیس بک اکاؤنٹ

جدہ : دنیا بھر کی طرح سعودی عرب میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی نے سعودی شہریوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔
پیٹرول کی قیمتوں سے پریشان سعودی شہری پریشانی سے دوچار ہیں ، اور کفایت اور بچت کے لیے نت نئے طریقوں پر عمل کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کر تے رہتے ہیں ۔ تاہم اب سعودی عرب کے پیٹرول کی کفایت شعاری سے استعمال کرنے کے طور طریقے بتانے والے ادارے کے ماہرین نے سعودی شہریوں کی مشکل آسان کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ادارے نے مملکت میں پیٹرول کی قیمتوں کے بڑھنے کے بعد سعودی شہریوں کو پیٹرول بچانے کے لیے مختلف طریقے بتائے ہیں ۔
وہ کون کون سے طریقے ہیں ؟جانیئے
۔اچانک بریک نہ لگائیں
ادارے کے مطابق گاڑی کی اچانک بریک لگانے سے پیٹرول کی کھپت میں اضافہ ہوجاتاہے ۔ اگر ڈرائیور گاڑی کی بریک آرام سے لگائے گا تو پیٹرول کی خاطرخواہ بچت ہو تی ہے ۔
۔ متوازن ڈرائیونگ
متوازن طریقے سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور و ں کے پیٹرول کی کھپت کم ہوتی ہے ۔ زیادہ رفتار یا گاڑی بنانے والی کمپنی کی جانب سے بتائی جانے والی ڈائریکشنز سے زیادہ رفتاریا کم رفتار سے چلانے میں پیٹرول کی کھپت معمول سے ہٹ کر ہوتی ہے ۔
۔بہتر گاڑی کا انتخاب کریں
گاڑی خریدنے سے پہلے گاڑی کی پیٹرول استعمال کرنے کی صلاحیت کے بارے میں خوب جان لیں ،مارکیٹ میں دستیاب چند ماڈل ایسے ہیں جو عام گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ پیٹرول استعمال کرتی ہیں ۔
۔گاڑی سٹارٹ کرنے کے بعد کب چلانی چاہیے
ماہرین کے مطابق گاڑی اسٹارٹ کر کے 30سکینڈز بعد ہی چلائیں ،اس سے تینتیس فیصد پیٹرول کی بچت ہو گی ۔
۔ باربار فتار بڑھائیں یا گھٹائیں نا
سعودی ماہرین کا کہناہے کہ گاڑی کی بار بار رفتار بڑھانا اور کم کرنے سے گریز کریں ۔اور شاہراہوں پر اسپیڈ فکسر استعمال کریں