ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا

ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا
کیپشن: ایف آئی اے حکام حمزہ شہباز کو بتایا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے اس لئے آپ باہر نہیں جا سکتے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لندن جانے سے روک دیا۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے میڈیا کو بتایا کہ بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے بعد جب وہ امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے کیونکہ ان کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے۔

اس موقع پر حمزہ شہباز نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ وہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں ہیں۔ تاہم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔  حمزہ شہباز اپنے بھائی سے ملنے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن جا رہے تھے۔

خیال رہے نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔