فحش فلمیں دماغ کو ضائع اور چھوٹا کرتی ہیں، تحقیق

فحش فلمیں دماغ کو ضائع اور چھوٹا کرتی ہیں، تحقیق
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نیویارک:فحش فلمیں دیکھنے والوں کے ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایسی تمام فلمیں دماغ کو ضائع اور چھوٹا کرتی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں ایک تحقیق کے بارے میں بتایا گیا کہ اگر کوئی سافٹ پورن یا فحش فلمیں دیکھتا ہے تو نت نتیجتاً مستقبل میں اس کا دل ایسا مواد دیکھنے کو کرتا ہے ۔تحقیق کے مطابق فحش فلمیں دماغ کی ساخت کو متاثر کرتی ہیں اور یہ سکڑنا شروع ہوجاتا ہے۔

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ، جو باقاعدگی سے جنسی مواد یا فحش فلمیں دیکھتے ہیں، ان کے دماغ سے منسلک ”ریوارڈ سسٹم“ چھوٹا ہوتا چلا جاتا ہے۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ماکس پلانک انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ماہر نفسیات اور اس سائنسی تحقیق کی اہم مصنفہ زیمونے کیون کہتی ہیں، ” باقاعدگی سے پورن فلمیں دیکھنے کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ کم یا زیادہ آپ کا دماغی ریوارڈ سسٹم ضائع ہوتا جاتا ہے۔“

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے جنسی مواد یا فحش فلمیں دیکھتے ہیں ان کے دماغ سے منسلک ’ریوارڈ سسٹم‘چھوٹا ہوتا چلا جاتا ہے۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ماکس پلانک انسٹیٹیوٹ سے وابستہ ماہر نفسیات اور اس سائنسی تحقیق کی اہم مصنفہ زیمو نے کیون نے کہا کہ ’باقاعدگی سے فحش فلمیں دیکھنے کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ کم یا زیادہ آپ کا دماغی ریوارڈ سسٹم ضائع ہوتا جاتا ہے‘۔

ریوارڈ سسٹم دماغ میں پائے جانے والے عصبی ڈھانچوں کے مجموعے کو کہتے ہیں اور عصبی ڈھانچے خوشی فراہم کرتے ہوئے دماغی رویے کو کنٹرول کرتے ہیں۔اس تحقیق کے لئے ان 64 افراد کے دماغوں کو ایم آر آئی مشین کے ذریعے سکین کیا گیا،جن کی عمریں 21 سے 64 سال کے درمیان تھیں۔تحقیق کے مطابق جو لوگ اکثر فحش فلمیں دیکھتے تھے ۔ان کے دماغ کا ’سٹریم‘ نامی حصہ چھوٹا ہوجاتا ہے۔یہ حصہ ریوارڈ سسٹم کا ایک اہم جز ہے اور جنسی تحریک میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئے ہیں کہ ایم آر آئی مشین میں زیادہ فحش فلمیں دیکھنے والوں کا ’ریوارڈ سسٹم‘یا دماغ کم فعال تھا اور ان کے دماغ کو زیادہ فعال ہونے کے لئے زیادہ فحش مواد کی ضرورت تھی۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان افراد کے دماغ کا’سٹریم‘ نامی حصہ چھوٹا ہونے کی وجہ سے انہیں زیادہ متشدد قسم کا جنسی مواد دیکھنے کی ضرورت یا پھر زیادہ فحش فلمیں دیکھنے کی وجہ سے ان کا سٹریم نامی دماغی حصہ چھوٹا ہوچکا ہے؟۔

محققین کے مطابق دونوں باتیں ہی سچ ہوسکتی لیکن زیادہ امکانات یہی ہیں کہ زیادہ فحش فلمیں دیکھنے کی وجہ سے دماغ کا سٹریم نامی حصہ چھوٹا ہوجاتا ہے۔