آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ آئی سی سی آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

ابو ظہبی : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری میکر اظہر علی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئےہیں ۔جبکہ باؤلرز میں محمد عباس کی ایک درجے تنزلی ہو گئی ہے اور اب وہ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیموں کے بعد کھلاڑیوں کی بھی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے ۔

ویرات کوہلی ٹیسٹ رینکنگ برقرار رکھے ہوئے ہیں 

دبئی سے جاری ہونیوالی ٹیسٹ پلیئرز کی تازہ رینکنگ کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی نمبر ون برقرار رہے ہیں ۔پاکستانی بیسٹمین اظہر علی کی 2 درجے ترقی ہوئی ٹاپ 10 میں شامل ہو گئے ۔

تصویر بشکریہ : اظہر علی آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ 

اظہر علی کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانےمیں ناکام رہا۔تاہم اسد شفیق 21 ویں جبکہ کپتان سرفراز احمد 32 ویں نمبر پر ہیں ۔
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی ، پوجارا 2 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر کے بیٹسمین بن گئے.

اسد شفیق کی بہتر پرفارمنس نے 21 ویں نمبر پر جگہ حاصل کی ہے 


بولرز رینکنگ میں نمائندگی سے محروم محمد عباس کی ایک درجہ تنزلی ہوگئی ہے اور اب وہ چوتھے نمبر پر آ گئے تاہم یاسر شاہ نویں نمبر پر برقرار ہیں۔