غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر آئی سی سی نے سری لنکن اسپنر کو باؤلنگ سے روک دیا

غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر آئی سی سی نے سری لنکن اسپنر کو باؤلنگ سے روک دیا
Pictire: Akila Dananjaya Twitter

آئی سی سی نے سری لنکن آف اسپنر اکیلا دننجئے کو غیر قانونی ایکشن کی بنیاد پر باؤلنگ کرانے سے روک دیا.


تفصیلات کے مطابق سری لنکن آف اسپنر اکیلا دننجئے کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کرانے سے روک دیا۔اکیلا دننجئے کا باؤلنگ ایکشن تئیس نومبر کو انگلینڈ کیخلاف میچ میں ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے سری لنکا کو   211 رنز سے شکست دی تھی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ معائنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے دننجئے کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی پایا گیا جس کی وجہ سے انہیں باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ دننجئے کا ٹیسٹ ڈیبیو رواں سال فروری میں بنگلہ دیش کیخلاف ہوا ۔انہوں نے سری لنکا کی جانب سے پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے.