پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رجحان

اسلام آباد:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافے کا رجحان رہا۔ روز مارکیٹ میں کاروبار 40 ہزار 664 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

گذشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 221 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا۔

کے  ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 442 پوائنٹس پر ہوا، کاروبار کا ابتدا مثبت زون میں ہوا تاہم میں ہی انڈیکس منفی زون میں بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

ابتدا میں انڈیکس 127 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 569 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم فوراً ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 183 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 259 پر ٹریڈ کرنے لگا۔