اسلام آباد ہائیکورٹ کا آصف زرداری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا آصف زرداری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد:مصالحت کا بادشاہ آزاد ہوگیا،سابق صدر آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے،ضمانت 2ریفرنسز میں طبی بنیادوں پر منظور کی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےدو کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،آصف زرداری باہر آرہے ہیں جبکہ آئندہ سال حکومت بناکر عوامی مسائل حل کریں گے۔