دل کا ہسپتال میدان جنگ بن گیا،وکلا اور ڈاکٹروں میں تصادم،4مریض جاں بحق

دل کا ہسپتال میدان جنگ بن گیا،وکلا اور ڈاکٹروں میں تصادم،4مریض جاں بحق


لاہور:دل کا ہسپتال میدان جنگ بن گیا ،وکلا اور ڈاکٹروں کے درمیان پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جھگڑے کی وجہ سے 4 مریض جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون ڈاکٹر کے سر پر اینٹ بھی لگی۔

تفصیلات کے  مطابق وکلا کے حملے سے مریضوں میں خوف و ہراس پھیلا چکا ہے جبکہ ڈاکٹر اندر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اور ہسپتال میں طبی امداد کا سلسلہ رک چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  وکلا کے جتھے نے مریضوں کی ڈرپس کھینچ ڈالیں۔

بیشتر مریض بیڈز سے نیچے گرگئے۔ ایمرجنسی وارڈزکے شیشے توڑ دیئے گئے۔ہسپتال میں نرسز اور مریضوں کی چیخوں سے خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔جبکہ کورریج پر صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


واضح رہے کہ پی آئی سی میں انتہائی تشویشناک حالت کا شکار مریض زیر علاج ہیں جن میں سے اکثریت دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھتی ہے۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ڈنڈا بردار وکلا کی ہنگامہ آرائی کا جواب دینے کیلئے ینگ ڈاکٹرز نے بھی ڈنڈے اٹھالئے۔

فریقین ایک دوسرے پر اینٹیں اور پتھر پھینکے جا رہے ہیں۔صورتحال بگڑنے پر پولیس بھی ایکشن میں آگئی ہے اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشرکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔