وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی وکلا گردی کا نشانہ بن گئے

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی وکلا گردی کا نشانہ بن گئے

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی وکلا گردی کا نشانہ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وکلا کی جانب سے پی آئی سی میں دھاوا بولنے کے درمیان وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان بھی موقع پر پہنچے ،اس موقع پر وکلا نے وزیر اطلاعات کا گھیراؤ کرلیا۔

دھکم پیل کے دوران وکلا کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں بالوں سے پکڑ کر  تشدد کا نشانہ بنایا۔

مزید برآں وکلا نے پولیس موبائل کو آگ لگادی  جبکہ پولیس کے قابو سے صورتحال باہر ہونے کے بعد پنجاب رینجرز موقع پر پہنچ گئی ہے۔