پی آئی سی لاہور پر حملے کے بعد بلاول بھٹو کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

پی آئی سی لاہور پر حملے کے بعد بلاول بھٹو کا پہلا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے،ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں۔


بدھ کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور واقعے کے حوالے سے ٹویٹر پراپنے بیان میں کہا کہ آج لاہور میں دل کو دہلادینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دارالحکومت میں ایک مکمل انارکی کی حالیہ لہر نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وکلاءنے اسپتال پر حملہ کیا، ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا، یہ گراوٹ کی نئی سطح ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ خوداحتسابی کا بھی متقاضی ہے کہ ہم بطور قوم عمران خان کے نیا پاکستان میں اور کتنا نیچے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارا ملک آج ہونے والے واقعے سے دراصل بہت بہتر ہے۔