بھارت شہر لکھنو والوں کی پتنگ بازی نے میٹرو ٹرین رکوا دی 

  بھارت شہر لکھنو والوں کی پتنگ بازی نے میٹرو ٹرین رکوا دی 

لکھنو :نوابوں کے شہر لکھنو کے رہائشیوں کو پتنگ بازی کا شوق دارلحکومت میں چلنے ولای میٹرو پر بھاری پڑرہاہے ۔ کیونکہ پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والا چینی مانجھا اور ہیڈ بجلی  او ایچ ای  لائن کو بری طرح متاثر کررہاہے ، اتر پردیش میڑو ریل کارپوریشن یو پی ایم آر سی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ میٹرولائن کے قریب پتینگیں نہ اڑانے کی بہت سی اپیلوں کے باوجود لوگ ان پر توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کی رات 9 بجے کے قریب یونیورسٹی اسٹیشن کے قریب میٹرو کی او ایچ ای لائن چینی مانجھا کے پھنس جانے کی وجہ سے ٹرپ ہوگئی .

جس کی وجہ کچھ وقت کے لیے بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا اور ایک لائن میٹرو کی خدمت کچھ دیر متاثر ہوئی ، انہوں نے بتایا کہ یو پی ایم آر سی نے اس سلسلے میں میٹرو پولیٹن پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت درج کروائی ہے ۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے 3 سالوں میں لکھنو میٹرو کے ذریعہ ٹرپنگ کے 508 مقدمات درج کیے گئے ہیں یو پی ایم آر سی نے اس سلسلے میں متعدد بار ایف آئی آر درج کی ہے ۔ 

عہدیدار نے بتایا کہ میٹرو ریلوے ایکٹ 2002 کے تحت میٹرو کے املاک کو نقصان پہنچانے اور وارنٹ کے بغیر گرفتاری پر دس سال قید کی سزا موجود ہے.

عہدیدار کے مطابق چینی مانجھے میں دھات کے استعمال کی وجہ سے بجلی کی فراہمی میں خلل پڑتا ہے ، اسی طرح تانبے کی تار بھی لوگ پتنگ اڑانے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس سے لوگوں گلے اور آنکھوں کو بھی شدید چوٹ پہنتی ہے ۔