ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا، صدر مملکت نے حلف لیا

Dr. Abdul Hafeez Sheikh was made the Federal Minister, the President took oath
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو وفاقی وزیر کا عہدہ دیدیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایوان صدر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں معاونین خصوصی کے کیس میں اپنا تاریخٰ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ یہ افراد وفاقی کابینہ کے اراکین نہیں ہیں، اس لئے یہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ 23 صفحات پر مشتمل ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشیروں یا معاونین خصوصی کا تقرر کرنا قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے لیکن ان کے پاس وزیر مملکت یا وفاقی وزرا کا عہدہ نہیں ہے۔ یہ شخصیات صرف مراعات حاصل کر سکتی ہیں لیکن کابینہ کا حصہ نہ ہونے کی وجہ سے اس میں شرکت کی اہل نہیں ہیں۔ ان کے پاس کوئی اختیار بھی نہیں ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور عشرت حسین کی کابینہ میں شرکت کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ مشیر تعداد کے لحاظ سے صرف پانچ ہونگے۔