اپوزیشن عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتی تو بتا دے کس سے بات کریں گے، وزیر داخلہ

اپوزیشن عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتی تو بتا دے کس سے بات کریں گے، وزیر داخلہ
کیپشن: اپوزیشن عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتی تو بتا دے کس سے بات کریں گے، وزیر داخلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان سے منی لانڈرنگ کا خاتمہ کریں گے اور جو لوگ ملک میں انتشار پیدا کر رہے ہیں وہ ناکام ہوں گے جبکہ عمران خان تمام مسائل میں کامیاب ہو کر نکلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکے اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں اور اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی کھلی اجازت ہے جبکہ پی ڈی ایم کے جلسے سے عمران خان کہیں نہیں جا رہا جبکہ 2 ماہ سے یہ لوگ مہم چلا رہے ہیں لیکن عمران خان مینار پاکستان جلسے سے مقبول ہوا یہ غیر مقبول ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو گی اور پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت ہے نہ کوئی روک ٹوک ہو گی اور نہ ہی کنیٹنر لگائں گے جبکہ پنجاب میں پکڑ دھکڑ صوبائی  حکومت کر رہی ہے ۔ اگر یہ اپوزیشن رہی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی جیتے گا اور اپوزیشن عمران خان  سے بات نہیں کرنا چاہتی تو بتا دے کس سے بات کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد آئیں گے تو انہیں کشمیری چائے پلاؤں گا۔

خیال رہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی اور وہ وفاقی وزیر داخلہ بن گئے۔ بطور وزیر داخلہ شیخ رشید کی یہ 15 ویں وزارت ہے کیونکہ وہ پہلی دفعہ 1991 میں نواز شریف کابینہ میں وزیر صنعت بنے۔