مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا

مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا
کیپشن: مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا

رباط: ڈونلڈ ٹرمپ نے جاتے جاتے ایک اور مسلم ملک سے اسرائیل کو تسلیم کروا لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق یو اے ای، بحرین اور سوڈان کے بعد مراکش نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا۔ گزشتہ چار ماہ کے اندر یہ چوتھا اسلامی ملک ہے جس نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال کیے ہیں۔ 

اس بات کا اعلان بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کیا اور کہا کہ مراکش نے بھی اسرائیل کیساتھ تعقات بحال کرنے پر مکمل آمادگی ظاہر کی ہے۔ 

اس ڈیل کے بدلے میں امریکا نے مراکش کے مغربی صحارا کے خطے پر دعوے کو تسلیم کرلیا ہے جہاں علیحدگی پسند مسلح گروہ الجزائر کی مدد کے ساتھ علیحدہ ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کررہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور مراکش کے بادشاہ محمد ششم کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی اور معاہدے کو حتمی شکل دی۔ معاہدے کے تحت مراکش اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات قائم کرے گا اور سرکاری سطح پر بھی رابطے بحال کرے گا۔