جس سے ریل نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ سونپ دی گئی ،شاہد خاقان عباسی

جس سے ریل نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ سونپ دی گئی ،شاہد خاقان عباسی
سورس: File photo

اسلام آباد ،سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جس سے ریلوے نہیں چلی اس کو وزارت داخلہ دے دی گئی ہے ۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلمدان بدلنے سے کام نہیں چلے گا ہر حکومتی وزیر اپنے کام کے علاوہ سب کام جانتا ہے ۔ 

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جس کو کسی بات کی سمجھ نہیں آتی  اور اگر کوئی بات سمجھ آجائے تو ا ن کو اس پر عمل  نہیں کرنا آتا ۔ 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو دوسال بعد احساس ہوا ہے کہ ایل این جی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ۔ تاخیر سے شپس خریدنے پر پاکستان کو پندرہ ارب کا نقصان ہوا ہے ۔ 

واضع رہے کہ وفاقی حکومت نے کابینہ میں قلمدان تبدیل کئے ہیں ۔ شیخ رشید کو وزارت داخلہ اور اعظم خان سواتی کو ریلوے کی وزارت دی گئی ہے ۔