ائیرپورٹ پر جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ائیرپورٹ پر جہاز کو دھکا لگانے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

کھٹمنڈو:  نیپال کے باجوڑہ ایئرپورٹ پر ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کر دیا ، واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر بھی تیزی سے پھیل گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں باجوڑہ ائیر پورٹ  کے  رن وے پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔فلیٹ ٹائر کی وجہ سے طیارہ رن وے کے بیچ میں رک گیا، اور مسافروں نے اترنے اور اسے ایک طرف دھکیلنے کا فیصلہ کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک مسافر نے بتایا کہ طیارے کا کپتان پریشان دکھائی دے رہا تھا۔ انہوں نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ ہم نے اپنی مدد سے طیارے کو سائیڈ پر کرنے کا فیصلہ کیا۔

انوکھے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل میں آگ کی طرح انٹرنیٹ پر پھیل گئی اور  چند گھنٹوں میں لاکھوں صارفین نے اس ویڈیو کو  دیکھا۔
https://twitter.com/PLA_samrat/status/1465991733959749634?s=20

ایک مسافر نے ٹویٹ کیا کہ “نیپال کے دور افتادہ ضلع باجوڑہ میں یہ ایک اندرون ملک پروازوں کیلئے بنایا گیا ہوائی اڈہ ہے جہاں چھوٹے طیارے آتے جاتے ہیں۔ جب جہاز سٹارٹ نہیں ہوتا تو مسافر خود کو دھکا دے رہے ہوتے ہیں۔ یہ ایک سچے واقعے کی ویڈیو ہے۔"

مصنف کے بارے میں