سیریز شروع ہونے قبل ہی ویسٹ انڈین ٹیم کو دھچکا

سیریز شروع ہونے قبل ہی ویسٹ انڈین ٹیم کو دھچکا
سورس: Twitter

کراچی : ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورہ پر آئے اپنے تین کھلاڑیوں اور ایک نان کوچنگ رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے پہلے ویسٹ انڈیز کو جھٹکا  لگا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر روسٹن چیز، شیکڈن کوٹرل اور کائل مئیرز پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔  ویسٹ انڈین منیجمنٹ کے ایک نان کوچنگ رکن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

ویسٹ انڈین بورڈ کے مطابق  کھلاڑیوں کے ٹیسٹ پاکستان آمد پر لیے گئے تھے ۔تینوں کھلاڑیوں کو اور کوچنگ سٹاف کو ہوٹل میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں دورے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 دسمبر دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 18 دسمبر کو مد مقابل آئیں گی جبکہ 20 دسمبر دوسرا اور 22 کو تیسرا ایک روزہ میچ کھلیں گی۔

تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز ختم ہونے کے اگلے ہی روز مہمان ٹیم پاکستان سے رخصت ہوجائے گی۔