اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی 

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی 

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے جس کے باعث اب ان پر جلد کام شروع ہو سکے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبوں کی منظوری کے باعث ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہوسکے گا۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی نے بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی منظوری کے علاوہ کمپنی کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری بھی دیدی ہے۔ 
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم پہلے ہی ادا کر چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں