سینیٹ میں اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب

سینیٹ میں اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں سینیٹ اجلاس سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کی زیر صدارت پارلیمینٹ ہاؤس میں ہو گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ کے اجلاس سے متعلق اپوزیشن کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی جبکہ صدر مملکت عارف علوی نے کل سینیٹ کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں