نئے آرمی چیف سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ڈاکوؤں کو ہٹائیں گے، فوری اسمبلیاں نہ توڑنے کا پرویزالہٰی کا موقف ٹھیک ہے: عمران خان 

نئے آرمی چیف سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ڈاکوؤں کو ہٹائیں گے، فوری اسمبلیاں نہ توڑنے کا پرویزالہٰی کا موقف ٹھیک ہے: عمران خان 
سورس: File

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر اور فوری اسمبلیاں نہ توڑنے کے حوالے سے چودھری پرویز الہٰی کا موقف درست ہے۔ نئے آرمی چیف حافظ قرآن ہیں اور ہم ان سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ وہ قوم کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ان ڈاکوؤں کو ہٹائیں گے۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس میں عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مجھے اسمبلی کے حوالے سے پورا اختیار دیا ہے لیکن ان کا موقف ہے کہ فوری اسمبلی تحلیل نہ کی جائے۔ چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ اگر اسمبلی توڑ دی اور نگران حکومت کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے اس کے بعد ن لیگ کی حکومت اپنا آئی جی لے آئے گی اور ہمیں پھینٹی لگوائے گی۔ یہ موقف چودھری پرویز الہیٰ کا ٹھیک ہے۔ 

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نئے آرمی چیف حافظ قرآن ہیں، امید ہے امربالمعروف پر چلیں گے۔ ابھی تک کوئی چینج نظر نہیں آیا مگر نئے آرمی چیف کو وقت دینا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ نئی رجیم خدا کے واسطے ملک کا سوچے۔ ہمارے نیشنل سکیورٹی کے ادارے دیکھیں کہ یہ سب ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ سب پر قائم مقدمات ختم کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب نئے آرمی چیف ہیں، فوج اور عوام ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ فوج مضبوط ہی تب ہوتی ہے جب لوگ اس کے ساتھ چلتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں