گھڑی چور نے نیوز کانفرنس کی،اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا؟ وہ ایسا کبھی نہیں کرے گا: بلاول 

 گھڑی چور نے نیوز کانفرنس کی،اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا؟ وہ ایسا کبھی نہیں کرے گا: بلاول 
سورس: File

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ گھڑی چور نے پریس کانفرنس کی ہے۔ کیا اس نے  پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنا کا اعلان کیا؟ جو کہ وہ کبھی نہیں کرے گا۔

انہوں نے عمران خان کی نیوز کانفرنس میں اپنے رد عمل میں کہا کہ عمران خان کی اداروں کو ٹائیگر فورس بنانے کی غیرقانونی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔ عمران خان کی یہ کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اب بھی ناکام ہوگی۔ 

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی نیوز کانفرنس میں پی ڈی ایم حکومت کی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ میری کھڑی میری مرضی میں فروخت کروں یا اسے رکھوں۔ 

مصنف کے بارے میں