پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف سات وکٹوں سے فتح

پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف سات وکٹوں سے فتح

کراچی کنگز نے 119 رنز کے دفاع میں اچھی شروعات کی اور پشاور زلمی کے دو کھلاڑی دو رنز کے سکور پر پیویلین واپس لوٹ چکے تھے لیکن اس کے بعد زلمی کے آئن مورگن نے ڈیوڈ ملن کے ساتھ 46 رنز کی شراکت قائم کی اور تیسری وکٹ گرنے کے بعد حارث سہیل کے ساتھ مزید 71 رنز سکور کر کے ہدف انیسویں اوور میں عبور کر لیا


کراچی کی جانب سے محمد عامر اور عماد وسیم نے اچھی بولنگ کی لیکن کم ہدف کی وجہ سے وہ پشاور پر دباؤ نہ ڈال سکے اور نہ ہی کراچی کی فیلڈنگ نے ان کا ساتھ دیا۔

اس سے پہلے کراچی کنگز کی ٹیم اپنی اننگز کے اختتام تک سات وکٹوں کے نقصان پر118 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمی کا پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں یہ دوسرا میچ ہے۔ افتتاحی میچ میں اسے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا