فکسنگ کا الزام، محمد عرفان، شرجیل اور خالد لطیف پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ

فکسنگ کا الزام، محمد عرفان، شرجیل اور خالد لطیف پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ

دبئی: پاکستان سپر لیگ کو پہلا بڑا دھچکا لگ گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بولر محمد عرفان کو بھی کرپشن الزام پر پاکستان سپر لیگ سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن یونٹ نے محمد عرفان کا فون قبضہ میں لے لیا اور محمد عرفان کو پی ایس ایل سے آؤٹ کر کے وطن واپس بھجوا دیا گیا۔ انہیں بھی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہی دو کھلاڑیوں کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عبوری طور پر معطل کیا گیا ہے۔ دونوں قومی کرکٹرز پر پی ایس ایل کو بدنام کرنے کا الزام ہے۔

دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف کو ایونٹ سے آؤٹ کر کے وطن واپسی کا ٹکٹ تھما دیا گیا تھا۔ تینوں کھلاڑی تحقیقات مکمل ہونے تک پی ایس ایل ٹو نہیں کھیل سکیں گے۔ جرم ثابت ہونے پر تینوں کھلاڑیوں کو کم سے کم 2 سال کی سزا ہو سکتی ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن دبئی میں شروع ہوا اور لیگ کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں