'ٹرمپ کو ایران جیسے عظیم ملک کیساتھ عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے'

'ٹرمپ کو ایران جیسے عظیم ملک کیساتھ عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے'

تہران: انقلاب ایران کو 38 برس مکمل ہونے پر ایران میں ریلیاں نکالی گئیں اور آزادی کا جشن منایا گیا۔ ریلی کے شرکا نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی بھی۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جیسے عظیم ملک کے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

 

حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ معاملات میں کشیدگی ہے لیکن عوام متحد رہیں۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے انقلاب ایران کی سالانہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ابھی سیاست میں نئے ہیں۔

 

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حسن روحانی کو انتباہ کیا کہ کہ بہتر ہو گا کہ ایرانی صدر محتاط رہیں۔ واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے اور ان کی جانب سے 7 مسلم ممالک جن میں ایران کا نام شامل تھا کے شہریوں کی امریکا داخلے پر پاپندی کے حکم کے حوالے دونوں ملکوں کے درمیان لفظی جنگ زوروں پر ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں