مسٹر پرفیکٹ اور کنگ خان کی پہلی سیلفی!

مسٹر پرفیکٹ اور کنگ خان کی پہلی سیلفی!

ممبئی:عامر اور شاہ رخ خان کی سرد جنگ سے کون واقف نہیں دونوں اداکار ہم عمر ہیں لیکن مسٹر پرفیکٹ بالی ووڈ میں ذرا پرانے ہیں اور بالی ووڈ کے اسرار و رموز کو خوب جانتے ہیں۔دونوں اداکاروں کے تعلقات پچھلے 25سال سے خراب تھے لیکن اب دونوں کی بڑھتی قربتیں بھی ہر زبان زدِ عام ہیں ۔گذشتہ روز ہونے والی ایک تقریب میں دونوں فنکاروں نے 25سال بعد ایک تصویر(اپنی خوشی سے) ساتھ بنوائی اور مزے کی بات یہ تھی کہ یہ کوئی فوٹو گرافر کی بنی ہوئی تصویر نہیں تھی بلکہ دونوں کی ساتھ لی گئی سیلفی تھی ۔

شاہ رخ نے یہ سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں سے شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ”ایک دوسرے کو 25سال سے جانتے ہیں لیکن یہ وہ پہلی تصویر ہے جو ہم نے ایک ساتھ لی ،تقریب میں کافی مزہ آیا“۔واضح رہے کہ عامر خان کا یہ نیا روپ ان کی نئی آنے والی فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کے لیے ہے۔