دیر بالا : پاک آرمی کاچترالی مسافروں کیلے فری میڈیکل کیمپ،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا

دیر بالا : پاک آرمی کاچترالی مسافروں کیلے فری میڈیکل کیمپ،سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا

دیر بالا : پاک آرمی نے شدید سردی اوربرفباری سے متاثرہ علاقے قولنڈی میں غریب اور نادار لوگوں کے ساتھ چترالی مسافروں کیلے فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکردیا۔ کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات بھی فراہم کیے گیں۔

پاک آرمی پناہ کوٹ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیر راوعامریاسین کی ہدایت پر آرمی ڈاکٹر ز کے زیرانتظام یونین کونسل قولنڈی میں شدید برفباری اور سخت سردی سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ منعقدکیاگیا ، جس میں آرمی کے ڈاکٹرز نے 400 سے زائد مریض بچوں اور خواتین کا میڈیکل چیک اپ کیا جبکہ لواری ٹنل سے چترال جانے والے مسافروں کا بھی معائنہ اور انہیں مفت میڈسن بھی دیا گیا ،پاک فوج کے ڈاکٹر سید نشتر نے کہا کہ کیمپ کا مقصد علاقے کی غریب اور نادار لوگوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا تها. میڈیکل کیمپ میں 400 سے زیادہ مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جن میں زیادہ تر خواتین بچے تهے جو چسٹ انفکیشن ، گلے کی خرابی سمیت نزلہ زکام اور گردوں کی انفکیشن کے بیمار تھے ڈاکٹر وں کے مطابق یہ امراض شدید سردی سے لاحق ہوتی ہے ،، مقامی افراد نے پاک فوج کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائیں .

مصنف کے بارے میں