آج دنیا بھر میں بیماریوں سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا،

 آج دنیا بھر میں بیماریوں سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا،

لاہور:ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بیماریوں سے بچنے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے صبح کی سیر اور ورزش نہایت اہم ہے۔

تندرستی ہزار نعمت ہے لیکن آج کے مشینی دور کا انسان ،اس نعمت سے یکسر محروم ہونے لگا ہے۔بیماریوں سے بچنے اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے دن کا آغاز صبح کی سیر اور ورزش سے کرنا چاہیئے ،اس سے نا صرف انسان تندرست رہتا ہے۔

بلکہ معمولات زندگی بھی بہتر انداز میں سرانجام دیتا ہے ، صبح کی سیر کرنے والے عمر رسید افراد کا دعویٰ ہے کہ  صبح کی سیراور ورزش انہیں جوڑوں اور گھٹنوں کی درد سے بچاتی ہے جبکہ انسان ڈاکٹر کے پاس جانے سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق صبح کی سیر اور ورزش بلڈ پریشر،، شوگر لیول اور کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھتی ہے اور انسان دل کے امراض سے محفوظ رہتا ہے۔
صبح کی تازہ ہوا نسان کے دل و دماغ کو راحت بخشتی ہے ،جدید تحقیق کے مطابق صبح کے وقت واک اور ورزش کرنے سے بینائی بھی بہتر ہوتی ہے اور انسان کا پورادن  پرسکون گزرتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں