پاکستان بحر ہند کاتیسرااہم ملک،خطے کی تبدیلیوں سے لاعلم نہیں رہ سکتے،سرتاج عزیز

 پاکستان بحر ہند کاتیسرااہم ملک،خطے کی تبدیلیوں سے لاعلم نہیں رہ سکتے،سرتاج عزیز

کراچی: بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ  پاکستان بحر ہند کاتیسرااہم ملک ہے اورخطے میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جس سے ہم لاعلم نہیں رہ سکتے۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ تقریباً 30ممالک بحرہند کے خطے سے جڑے ہیں، دنیا کی 40 فیصدتجارت بحر ہند سے گزرتی ہے، بحر ہند کا خطہ معاشی اور سیاسی طور پر انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس عالمی سطح پر رابطوں کے فروغ کا ذریعہ ہوگی،امید ہےمیری ٹائم کانفرنس سےقابل قدرسفارشات کاحصول ممکن ہو سکےگا،سی پیک کی تجارت محفوظ بنانے کیلیے سمندری ٹاسک فورس اس کا اہم حصہ ہے ،کوئی بھی ملک سمندری راستے کو اکیلا محفوظ نہیں بنا سکتا،سمندری راستے سے کارگو کی منتقلی میں تاخیر عالمی معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے ۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز اور ملاکابحر ہند کے راستے کی اہم ترین گزر گاہیں ہیں اور دنیا میں تیل و گیس کے30 فیصد ذخائر بحر ہند کے خطے میں ہیں۔

مصنف کے بارے میں