بھارتی فوجی تیج بہادر یادو کے فیس بک اکا ونٹس کی کڑی نگرانی شروع

بھارتی فوجی تیج بہادر یادو کے فیس بک اکا ونٹس کی کڑی نگرانی شروع

نئی دہلی :بھارت میں سیکوریٹی اہلکاروں کو دی جانے والی ناقص غذا کا الزام لگانے والے بی ایس ایف جوان تیج بہادر یادو کے فیس بک اکا ونٹس اب انٹلیجنس اداروں کی کڑی نگرانی میں آگئے ہیں کیونکہ پاکستان سے اب اس کے کئی دوست بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق یادو کے ان اکاونٹس کے 6000دوستوں میں تقریبا 17فیصد پاکستانی ہیں۔
آن لائن پلیٹ فارم کسی استعمال کنندہ کو اپنے اکانٹ میں دوست بنانے کی اجازت اور سہولت دینا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے کہا کہ یادو کے فیس بک اکاونٹس پر جس میں اس نے غذائی معیار پر ویڈیو کلپس پوسٹ کیا تھا، پاکستان کے رہنے والے کئی افراد بھی دوستوں کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں۔