جنوبی افریقہ ون ڈے میں ورلڈ نمبر ون ٹیم بن گئی

جنوبی افریقہ ون ڈے میں ورلڈ نمبر ون ٹیم بن گئی

کیپ ٹائون: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 5ایک روزہ میچوں کے آخری میچ میں 88رنز سے شکست دیکر سیریز 0-5سے اپنے نام کرلی ہے۔ اس کے ساتھ لنکن ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرکے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔جنوبی افریقہ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 24ویں مرتبہ اننگز میں 350پلس اسکور بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پروٹیز نے سری لنکا کے خلاف آخری ون ڈے میں384رنز کا مجموعہ ترتیب دے کر بھارت کا زیادہ مرتبہ اننگز میں350پلس اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔

ہوم سائیڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملا نے154اور کوائنٹن ڈی کاک نے109رنز اسکور کیے۔ جواب میں لنکن ٹیم مقررہ 50اوورز میں 8وکٹ پر 296رنز اسکور کرسکی، ٹیم کی جانب سب سے زیادہ اسیلا گناراٹنے 114رنز اسکور کیے، پروٹیز بولرز کی جانب سے کرس مورس نے 4وکٹیں حاصل کیں۔گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں کامیابی کے ساتھ اس نے لگاتار 11میچوں میں کامیابی حاصل کی اور یہ چوتھا موقع ہے جب کسی ٹیم نے 11سے زیادہ مرتبہ لگاتار میچز میں کامیابی حاصل کی ہو۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے سنہ 2003میں 21میچز میں لگاتار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جنوبی افریقہ اور پاکستان نے 12میچز مسلسل جیت کر اہم کارنامہ انجام دیا تھا۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کا یہ فیصلہ بالکل درست ثابت نہ ہو سکتا کیونکہ دونوں اوپنرز ہاشم آملہ اور ڈی کاک نے سنچریاں سکور کیں۔جنوبی افریقہ نے 384رنز بناکر ایک مشکل ہدف دیا جس کے جواب میں سری لنکا ٹیم ایک بار پھر ناکام ہو گئی تاہم گنارتنے نے قدرے مزاحمت کی اور 114رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم اب ون ڈے میں سب سے زیادہ 24 بار 350رنز سے زیادہ سکور کر چکی ہے جبکہ اس سے قبل انڈیا 23بار اس ہندسے کو پار کر چکی ہے جبکہ آسٹریلیا نے 18بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ہاشم آملہ اور ڈی کاک کے لیے سنچورین کا میدان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پانچویں میچ میں ہاشم آملہ نے اس میدان پر اپنی پانچویں سنچری بنائی تو ڈی کاک نے چھ میچوں میں اپنی چوتھی سنچری سکور کی۔ہاشم آملہ کو ان کے 154 رنز کی اننگز کے لیے مین آف دا میچ قرار دیا گیا جبکہ فاف ڈوپلیسی کو مین آف دا سیریز قرار دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں