کرن جوہر بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف پھٹ پڑے

کرن جوہر بھارتی انتہا پسندوں کے خلاف پھٹ پڑے

ممبئی:پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی کشیدگی اڑی حملے کے بعد ہوئی جب بھارت نے ان حملوں کا الزام پاکستان پر عائد کیا۔اب کشیدہ تعلقات کی وجہ سے جہاں اور بہت سے سفارتی معاملات متاثر ہوئے وہیں فن کے شعبے کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پرا۔اسی سلسلے میں بھارتی فلمساز و ہدایت کار کرن جوہر نے پاکستانی فنکاروں کو آئندہ کام نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


تا ہم آج ہونے والی ایک پریس کانفرنس مین کرن نے کہا کہ ”پاکستانی فنکاروں کو کام نہ دینے کا بیان ”گن پوائینٹ “ پر لیا گیا“۔ کرن کا کہنا تھا کہ اس سب کے پیچھے بھارتی تنظیم مہاشٹرا نورسینا کا ہاتھ تھا ۔کرن کے مطابق فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ان کو اس قسم کے معاملات سے دور رکھنا چاہیے۔