ذوالفقار بابر پر بھی مشکوک افراد سے ملاقات کا الزام

ذوالفقار بابر پر بھی مشکوک افراد سے ملاقات کا الزام

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن کامیاب ہونے سے پہلے تنازعات کا شکار ہو گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی مشکلات کا شکار ہو گئی۔ گلیڈی ایٹرز کے ذوالفقار بابر بھی مشکوک لوگوں سے ملاقات کے الزام میں تحقیقات کے دائرے میں آ گئے۔

پی سی بی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے تو آئی سی سی نے بھی دبئی میں موجود کھلاڑیوں پر نظریں لگا لیں۔ اس سے قبل شرجیل خان، خالد لطیف اور فاسٹ باؤلر محمدعرفان اینٹی کرپشن یونٹ قوانین کی خلاف ورزی کی پاداش میں لیگ سے باہر ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں