چھٹی امن مشقیں : پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فوج ہے،غیرملکی وفد نیوی افسران

 چھٹی امن مشقیں : پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فوج ہے،غیرملکی وفد نیوی افسران

کراچی:پاک بحریہ کی چھٹی امن مشقوں"امن2017" میں حصہ لینے والے غیرملکی ممالک کے نیوی افسران کے وفد کی گورنرسندھ سے ملاقات میں کہا کہ پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فوج ہے اور اس کی پیشہ وارانہ مہارت کی پوری دنیا معترف ہے۔
کراچی گورنر سندھ محمد زبیر سےامن مشقوں"امن2017" میں حصہ لینے والے غیرملکی ممالک کے نیوی افسران کے وفد کی ملاقات کی۔گورنر سندھ محمد زبیر عمر نے کہا کہ مشقوں سے خطہ میں بحری دہشت گردی او اسمگلنگ جیسے خطرات کے خلاف موثر حکمت عملی کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ان مشقوں میں مشرق اور مغرب کی بحری افواج کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ھونا نہایت خوش آئند ھے۔کھلے سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر مسائل سے پوری دینا کو خطرہ ھے۔پاک بحریہ دنیا کی بہترین بحری فوج ھے اور اس کی پیشہ وارانہ مہارت کی پوری دنیا معترف ہے۔

مصنف کے بارے میں