سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے کی کمی ریکارڈ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 15ڈالرز کی کمی ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1227ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی رہی اور فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کمی سے 50300،دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کمی سے 43114روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت760روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔


نیوویب ڈیسک< News Source