متحدہ پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہوں نے ہاتھ ملا لیا

متحدہ پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہوں نے ہاتھ ملا لیا

کراچی: کراچی کی دو سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں نے ایک دوسرے کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرنے والوں نے آخر کار ہاتھ ملا لایا۔ دونوں سیاسی مخالف جماعتوں کے قائدین اتفاقاً کراچی یونیورسٹی میں جاری تقریب میں پہنچے۔ دونوں ساتھ ساتھ بیٹھے اور مصطفیٰ کمال نے ہاتھ بڑھایا جسے فارق ستار نے تھام لیا۔

یہ ساری صورتحال دونوں کے لئے بھی حیران کن تھی شاید اسی لئے مصافحہ کرنے کے بعد مصطفیٰ کمال ہنس دیئے۔

واضح رہے دبئی سے واپس آنے کے بعد سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم سے راہیں جدا کر کے اپنی جماعت پاک سر زمین بنا لی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں